جہلم

حکومت نے یوٹیلیٹی سٹوروں کو راشن ڈپوؤں میں تبدیل کر کے پرائیویٹ افراد کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کر لیا

جہلم سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں یوٹیلیٹی سٹورز کو راشن ڈپوؤں میں تبدیل کر کے انہیں پرائیویٹ افراد کو ٹھیکے پر دینے کیلئے حکومت نے نجکاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جہلم سمیت صوبہ بھر میں قائم یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء کی عدم فراہمی اور کمپنیوں کی جانب سے عدم ادائیگی پر یوٹیلیٹی سٹورز کو اشیاء کی فراہمی بند کرنے کے باعث یوٹیلیٹی سٹورز تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
متعدد یوٹیلیٹی سٹورز اشیاء نہ ہونے کیوجہ سے بند پڑے ہیں ، جبکہ ملازمین کی تنخواہوں پر کروڑوں روپے اضافی خرچ کرنا پڑ رہے ہیں۔
حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو راشن ڈپو میں تبدیل کرکے ان کا ٹھیکہ پرائیویٹ افرادکو دینے پر غور شروع کر دیا ہے تاکہ اخراجات سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا خاتمہ ہو سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button