پنڈدادنخاناہم خبریں

ٹک ٹاک کا جنون ایک اور زندگی لے گیا، ایک نوجوان جاں بحق، ایک کو زندہ بچا لیا گیا

پنڈدادنخان: ٹک ٹاک کا جنون ایک اور زندگی لے گیا، پنڈدادنخان کے قریب دریا میں نہاتے چھلانگ لگاتے ٹک ٹاک بناتے ایک نوجوان دریا میں ڈوب کر جاں بحق جبکہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا، ڈوبنے والے نوجوان کی نعش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایک نوجوان ٹاک ٹاک کیلئے ویڈیو بناتے ہوئے دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو تلاش کیا جارہا ہے جب کہ آئی سی آئی واٹر بور میں 25 سالہ شیخ علی نامی لڑکا تاحال لاپتہ ہے۔


پولیس نے بتایا ہے کہ نوجوان نے دوستوں کے ساتھ دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی جن کی ایک دوست ویڈیو بنا رہا تھا جب کہ 2 دوستوں نے دریا میں چھلانگ لگائی ان میں سے ایک دوست باہر نہ نکل سکا۔

گزشتہ روز ڈوبنے والے 25 سالہ شیخ علی کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے جبکہ غوطہ خوروں کی سپیشل ٹیم جہلم سے جھگیاں پہنچ گئی ہے اور شیخ علی تلاش شروع کردی۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکوکارا، خواجہ عبدالسیع فوکل پرسن وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button