جہلم

پولیو مہم کے مطلوبہ ٹارگٹ حاصل کر کے ضلع جہلم میں پولیو مہم کا اختتام ہو چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ضلع جہلم میں پولیو مہم کے مطلوبہ ٹارگٹ حاصل کر کے ضلع بھر میں پولیو مہم کا اختتام ہو چکا ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ رات ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی زیرصدارت مہم کے آخری روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقدہ ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن آفیسر کامنیٹ سبطین اعوان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ضلع جہلم میں پانچ روزہ پولیو مہم میں 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ تھا جو پورا کر لیا گیا ہے۔ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے 808 موبائل ٹیمز، 74 فکسڈ ٹیمز، اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز نے حصہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر کامران خان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر سال کی طرح اس سال بھی بخوبی فرائض سر انجام دیے ہیں، والدین کا محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مثالی تعاون رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین کے تعاون سے ہی پاکستان سے پولیو جیسی موذی بیماری کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button