جہلم

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

جہلم: جے سی سی آئی کے وفد کا گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ، پرتپاک استقبال، صدر عمرمشتاق برگٹ اور شرکا ء کو گجرات چیمبر آف کامرس کے صدر محمدنعیم امیتاز گوندل نے پھول پیش کئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے صدر عمر مشتاق برگٹ کی سربراہی میں گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا، وفد میں ایگزیکٹو ممبر چوہدری سہیل عزیز ، ندیم کیانی ، شیخ اسلام الدین، حافظ وسیم انور، اسحاق ڈار، شیخ نوید خبیب اور چیئرمیں یو وی جی راجہ سجاد اختر اور آئی ٹی منیجر عمر پال شامل تھے۔

جب جہلم چیمبر آف کامرس کا وفد گجرات چیمبر میں پہنچا تو صدر محمد نعیم امیتاز گوندل، نائب صدر کاشف منظور بٹ ، چوہدری عدیل الرحمن ، نبیل رمضان ، محمد عثمان و دیگر نے صدر عمر مشتاق برگٹ اور دیگر شرکاء کو پھول پیش کئے اس کے بعد تعارفی میٹنگ ہوئی۔

دونوں چیمبر آف کامرس کے صدور نے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور مستقبل میں رابطہ بڑھانے کے لیے خواہش کا اظہار کیا اس کے بعد گجرات چیمبر کے صدر محمدنعیم امیتاز گوندل نے وفد کے شرکاء کو گجرات چیمبر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرایا اور بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button