جہلم

جہلم میں متعدد پٹرول پمپوں کے کم پیمانے اور ملاوٹ اس مہنگائی کے دور میں درد سر بن گئی

جہلم: شہر سمیت جی ٹی روڈ پر قائم متعدد پٹرول پمپوں کے کم پیمانے اور ملاوٹ اس مہنگائی کے دور میں درد سر بن گئی،پٹرول پمپوں کے کم پیمانوں کے سبب ادا کردہ رقم سے کم پٹرول ملنے لگا اور ملاوٹ کے سبب موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے انجن خراب ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف آسمانوں سے باتیں کرتی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے شہریوں کا امتحان لینا شروع کیا ہوا ہے تو دوسری جانب شہر اور گردونواح میں موجود پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول ملاوٹ کے ساتھ ساتھ پیمانوں میں واضح کمی کر رکھی ہے جس سے انتظامیہ کی خاموشی اس جرم میں ملوث ہونے کے واضح تاثر دیتی ہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پٹرول پمپس مالکان جہاں ایک طرف پیمانے کم کرکے شہریوں کو اس مہنگائی کے دور میں لوٹ رہے ہیں وہیں دوسری طرف پٹرول میںملاوٹ کرکے شہریوں کے ذرائع آمدورفت کے انجنوں کوکباڑ میں تبدیل کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button