جہلم

میٹرک امتحانات؛ ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کا امتحانی مرکز کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے راولپنڈی بورڈ کے زیر اہتمام گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی اسکول میں قائم نویں جماعت کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔

انہوں نے امتحانی مرکز میں امیدواروں کی رول نمبر سلپ چیک کیں اور امتحان کے شفاف انعقاد سمیت سٹوڈنٹس کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سپرنٹنڈنٹ اور نگران عملے کو ہدایت کی کہ شفاف امتحانات کے انعقاد کے لیے مستعد رہ کر اپنے فرائض سر انجام دیں اور طلبہ کو امتحانات کے دوران سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ امیدواروں کیلئے ہوا دار کمرے، بیٹھنے کا مناسب بندوبست اور پینے کیلئے ٹھنڈا پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button