پنڈدادنخاناہم خبریں

حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کو ریلیف دینا ہے۔ ملک نور زمان

پنڈدادنخان:  اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نور زمان ان ایکشن، گوشت حکومتی ریٹ پر فروخت یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات، کھیوڑہ شہر میں حکومتی ریٹ کی خلاف ورزی پر قصابوں کو 50 ہزار روپے تک جرمانے کئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ملک نور زمان نے کہا کہ پنجاب حکومت کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، مقررہ ریٹ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

ملک نور زمان نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کو ریلیف دینا ہے، کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اس کارروائی پر سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کو خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button