جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 منشیات فروش گرفتار

جہلم: کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 6 منشیات فروش گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کامران عرف کامی ولد جمروز خان ساکن حسنوٹ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1460 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 1750 روپے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم پرویز ولد انگور شاہ ساکن تاج آباد ضلع پشاور کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1100 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 210 روپے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروش ملزمان سلاس مسیح ولد الیاس مسیح ساکن ڈھوک جمعہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 55 لیٹر شراب برآمد، محمد شامیر ولد محمد شبیر گلی اندر کوٹ باغ محلہ جہلم اور وقار صدیق ولد محمد صدیق ساکن تحصیل روڈ جہلم کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 2 عدد حقے، 1 درجن فلیور شیشہ اور 2 عدد اُچے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عابد مسیح ولد وکٹر منظور ساکن کالا گجراں جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 40 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button