جہلم

سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی کے بھائی کی وفات پر جے سی سی آئی کے عہدیداران کا اظہار تعزیت

جہلم چیمبر آف کامرس کے سینئر ممبر اور سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی کے بھائی کی وفات پر جے سی سی آئی کے عہدیداران نے اظہار تعزیت کی۔

صدر جہلم چیمبر آف کامرس عمر مشتاق برگٹ ، ایگزیکٹو ممبر چوہدری سہیل عزیز، ندیم کیانی ، شیخ اسلام الدین، حافظ وسیم انور، اسحاق ڈار، شیخ نوید خبیب اور چیئرمیں یو وی جی راجہ سجاد اختر اور آئی ٹی منیجر عمر پال نے جہلم چیمبر آف کامرس کے سینئر ممبر اور سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی راجہ محمد انور سے ان کی رہائش گاہ پر ان کے مرحوم بھائی کی روح کو ایصال ثواب کے لیے دعاکی اور اظہار ہمدردی کی۔

راجہ محمد انور نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آپ نے ہماری اس دکھ کی گھڑی میں شامل ہو کر ہماری دل جوئی کی ہے اور میرے مرحوم بھائی کی روح کو ایصال ثواب پہنچایا ہے جس کا میں اور میرا خاندان آپ کی محبتوں کے مشکورہیں اللہ تعالی آپ کو اجر عظیم عطا فرمائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button