جہلم

پرانے پاکستان میں ایک بار پھر نئے انداز میں راشن کارڈ کو متعارف کروا دیا گیا

جہلم: پرانے پاکستان میں ایک بار پھر نئے انداز میں راشن کارڈ کو متعارف کروا دیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائز اشیاء کی خریداری کے لئے صارفین کا شناختی کارڈاور موبائل نمبر لازمی قرار۔

اس حوالے سے یوٹیلیٹی اسٹورز حکام نے کہا کہ سبسڈائز اشیاء کی خریداری کرنے والا شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر اور موبائل فون نمبر بل کے لیے لکھوائے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام نے کہا کہ اسٹور کا عملہ خریداری کرنے والے شہری کا شناختی کارڈ اور موبائل نمبر اپنے سسٹم میں درج کرے گا جس کے بعد صارف کے موبائل نمبر پر یوٹیلیٹی اسٹورز سسٹم سے ایک کوڈ موصول ہوگا۔

حکام کے مطابق خریداری کرنے والا صارف وہ کوڈ یوٹیلیٹی اسٹور کے عملے کو دکھائے گا جس کے بعد بل کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر بل کی تیاری اور ادائیگی کے لیے اس سسٹم کا نفاذ گزشتہ روز سے ہی کیا گیا ہے اور اس طریقہ کار کا نفاذ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے حکم پر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button