پنڈدادنخاناہم خبریں

چچا اور چچی کوقتل کرکے فرار ہونے والے ملزم نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

پنڈدادنخان: چچا اور چچی کوقتل کرکے فرار ہونے والے ملزم عمران نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی، پنڈدادنخان پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا، افسوس ناک واقع کے بعد شہر بھر کی فضا سوگوار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم عمران نے گزشتہ روز چچا اور چچی کو گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کے خلاف تھانہ پنڈدادن خان میں 302 سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

ملزم عمران نے فرار ہونے کے بعد ڈھوک وینس سے گاڑی چھننے کی کوشش کی اور کار سوار کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا جس کے بعد مبینہ طور پر ملزم عمران نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پنڈدادنخان پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد تمام پہلووں کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button