جہلم

احساس راشن رعایت پروگرام سے جہلم میں سینکڑوں غریب، مزدور اور سفید پوش گھرانے مستفید نہ ہو سکے

جہلم: پرائم منسٹر احساس راشن رعایت پروگرام سے جہلم میں سینکڑوں غریب، مزدور اور سفید پوش گھرانے مستفید نہ ہو سکے، غریب عوام نے وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لیکر ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

شہر سمیت ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں موجود دیہاڑی دار مزدور ، غریب ، مردو خواتین کی ایک بڑی تعداد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے غریب خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے احساس راشن رعایت پروگرام کی تشہیر کی گئی ، جسکے باعث ہم نے ہیلپ لائن پر عرصہ دراز سے تین ماہ قبل اپنے شناختی کارڈ نمبربھجوارکھے ہیں لیکن آج تک ہمیں احساس راشن رعایت پروگرام کی جانب سے کسی قسم کا کوئی پیغام موصول نہیں ہوا۔

حکومت نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ کم آمدنی والے افراد اور غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ماہانہ 1ہزار روپے کی رعایت پر آٹا، دال ، گھی ، کوکنگ آئل وغیرہ ملیں گے ، لیکن 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود ضلع بھر میں کسی بھی جگہ کوئی ایسا سٹور متعارف نہیں کروایا گیا جہاں سے کم آمدنی والے افراد رعایتی نرخوں پر اشیاء خورونوش خرید کر گزر بسر کرسکیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button