سوہاوہاہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، ہائی سکول ڈومیلی کے 4 بچوں میں کورونا کی تصدیق، سکول سیل

ضلع جہلم میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، ڈومیلی کے گورنمنٹ ہائی سکول میں 4 بچوں میں کورونا کی تصدیق، سکول کو 7 دن کے لئے سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سکولوں میں کورونا تیزی سے پھیلنےلگا ہے، گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول سوہاوہ کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول ڈومیلی میں چار بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد سکول میں 7 دن کے لیے تدریسی عمل معطل کر کے سکول کو سیل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول سوہاوہ میں دو ٹیچرز اور پانچ طالبات کے ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔ سوہاوہ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسوں کی تعداد 9 ہو گئی جبکہ ضلع جہلم میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 35 سے تجاوز کر گئی ہے۔

سکولوں میں کورونا تیزی سے پھیلنے کے باعث محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم نے سکولوں میں بچوں اور اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔سکولوں میں بچوں اور اساتذہ کے روزانہ کی بنیاد پر5 ہزار کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ سکولوں میں بارہ سال سے زائد عمر تمام بچوں کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

سکول میں موجود تمام اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ بھی لازمی کروایا جائے گا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اساتذہ اور بچوں کے تین ٹیسٹ مثبت آنے پر متعلقہ سکول سیل ہوگا جبکہ دو ٹیسٹ مثبت آنے پر کلاس روم کو سیل کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button