جہلم

جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا ماہانہ اجلاس، عہدیدران و ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت

جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا ماہانہ اجلاس ، عہدیدران و ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت،صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر مشتاق برگٹ نے اجلاس کی صدارت کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا ماہانہ اجلاس چیمبر آفس میں کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، اجلاس میں عہدیدارن و ممبران نے بھر پور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بھر پور شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

میاں نعیم بشیر کی ساس ، پرویز بٹ کی والدہ ، رانا ساجد حمید کے کزن ، اسحاق ڈار کے کزن ، ایڈووکیٹ شیخ اصغر و دیگر مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، سیکرٹری جنرل جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد شاہ زیب خان نے گزشتہ ماہ کی کار کردگی رپورٹ پیش کی جس پر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگز یکٹو باڈی نے اطمینان کا اظہار کیا ، سیکرٹری جنرل نے سابقہ ماہانہ اجلاس کی کارروائی کی ایگز یکٹوباڈی سے منظوری لی۔

ایجنڈا کے مطابق چک اکاء میں فری ڈسپنسری سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے ، وائے کراس نزد کچری گرین بیلٹ پر بھی بات چیت ہوئی ، بجٹ پرپوزل برائے سال 2022-23 کے حوالے سے تمام ایگزیکٹوممبران اور عہدیدران کو تحریری پرپوزل دو دن کے اندر سیکرٹری جنرل شاہ زیب خان کو جمع کرانے پر اتفاق ہوا ، ترکی کے دورہ کے حوالے سے مختلف آراء پیش کی۔

اجلاس کے آخر میں سایہ ہوم جہلم کے مینجر سید محمد تقی شاہ نے ٹرسٹ کے بارے میں تفصیلی تعارف پیش کیا اور ممبران کو ادارہ میں مدعو کیا اورایجنڈا کے مطابق دیگر معاملات بھی زیر بحث آئے۔

اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں سینئر نائب صدراظہر اقبال ڈار،سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور، سابق صدر عرفان لطیف قریشی ،ایگزیکٹوممبر و چیئرمین میڈیا کمیٹی چوہدری سہیل عزیز، سابق سینئر نائب صدر و ایگزیکٹوممبر راجہ طلعت محمود ،ایگزیکٹو ممبر عمران مجید جنجوعہ ،ایگزیکٹوممبرشیخ اسلام الدین ، ایگزیکٹوممبر اسحاق ڈار، ایگزیکٹوممبرچوہدری نوید اعظم ، ایگزیکٹوممبر امیر عرفان ، ایگزیکٹوممبر رانا ساجد حمید، ایگزیکٹوممبر زاہد عمران چوہان ، ایگزیکٹوممبر حافظ وسیم انور، چیئرمین یو وی جی گروپ راجہ سجاد اختر نے خصوصی شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button