دینہاہم خبریں

دینہ میں جی ٹی روڈ کراس کر تے ہوئے تیز رفتار گاڑی نے 45 سالہ شخص کو کچل دیا

دینہ جی ٹی روڈ کراس کر تے ہوئے تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے 45سالہ شخص کو کچل کر ہلاک کر دیا، ریسکیو 1122 نے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا، پو لیس سٹی چو کی دینہ نے رپورٹ درج کر کے گاڑی کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ جی ٹی روڈ اقبال ہوٹل کے سامنے سے روڈ کراس کرنے والے 45سالہ شخص اعجاز عرف جازی ولد زرداد خان سکنہ نرال جبر تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی کو تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے کچل کر شدید زخمی کر دیا جسے ریسکیو 1122نے فو ری طور پر زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے 45سالہ شخص اعجاز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس سٹی چو کی دینہ بھی موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہو نے والے شخص کی بہن کی درخواست پر رپو رٹ درج کر کے گاڑی کی تلاش شروع کر دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button