جہلم

گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے لئے شروع کیا گیا بائیو میٹرک سسٹم بری طرح فلاپ ہو گیا

جہلم: محکمہ ایکسائز اینڈ موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کو چند یوم میں کروڑوں کا نقصان،گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے لئے شروع کیا گیا بائیو میٹرک سسٹم بری طرح فلاپ ہو گیا، شہریوں کو بغیر آگاہی کے شروع کئے گئے آن لائن سسٹم کے آغاز میں گاڑیوں کی ٹرانسفر میں 60فیصد کمی واقع ہوئی۔

ایکسائز ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم کے پہلے 12 روز میں محکمہ ایکسائز کو کروڑوں روپے سے زائد کانقصان ہوا۔ رواں سال کے پہلے 12 روز میں مینول ٹرانسفر سے شہریوں کی 28 ہزار سے گاڑیاں ٹرانسفر کی گئیں۔ 12 جنوری سے شروع ہونے والے بائیو میٹرک سسٹم کے بعد صرف 12 ہزارگاڑیاں ٹرانسفر ہوئیں۔

گاڑیوں کی آن لائن ٹرانسفر کیلئے خریدار اور فروخت کنندہ کی بائیو میٹرک تصدیق ضروری ہے ، شہری آن لائن ٹرانسفرفیس کی ادائیگی کے بعد ہی گاڑیوں کو بائیو میٹرک تصدیق کروانے کے بعدٹرانسفر کرواسکتے ہیں۔

شہریوں کوسسٹم کی آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی ٹرانسفرمیں اور ریونیو کی مد میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button