جہلماہم خبریں

نئے کمشنر کا 27 جنوری کو دورہ جہلم متوقع، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، کچرے کے ڈھیر کمشنر کا استقبال کرنے کو تیار

جہلم: نئے تعینات ہونے والے کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل کا 27 جنوری کو دورہ جہلم متوقع، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ، کچرے کے ڈھیر کمشنر کا استقبال کرنے کو تیار، جہلم شہر کی تمام سڑکوں کا بیڑہ غرق، اولڈ جی ٹی روڈ ، محمد بخش روڈ، بلال ٹاون روڈ، کچہری روڈ، اسلام پورہ روڈ تباہی و بربادی کی نشانیاں ، نکاسی کا نظام نہ ہونے سے سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے سڑکیں کھڈے بن گئیں ، انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں گزشتہ کئی سال سے سڑکوں کی مرمت اور تعمیر نو نہ ہونے کی وجہ سے جہاں سڑکیں پہلے ہی تباہی کا شکار تھیں اس پر حالیہ بارشوں نے رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے اور سڑکوں پر بارشی پانی جمع ہونے سے کیچڑ کے دریا بن گئے ہیں۔

جہلم شہر کے چہر ہ کہلانے والی اولڈ جی ٹی روڈ جہلم جو 20 کروڑ کے فنڈمنظور ی کے بعد ایک ماہ قبل کھدائی کی گئی جس کے بعد ٹھیکیدار نے کام بند کر دیا ہے ۔ جس کی وجہ سے شہر میں داخلے اور نکلنے کا راستہ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے اور ٹریفک گلی محلوں سے گزر کر جی ٹی روڈ تک جانے پرمجبور ہیں جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں اولڈ جی ٹی روڈ ، کچہری روڈ، اسلام پورہ کی سڑکیں بھی تباہی و بربادی کا شکار ہو چکی ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ نے مکمل طور پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔

نئے تعینات ہونے والے کمشنر راولپنڈی 27 جنوری کو ممکنہ طور پر جہلم شہر کا وزٹ کریں گے جہاں تباہ حال سڑکیں ، گندگی اور کچرے کے ڈھیر ان کا استقبال کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button