دینہ

پی ٹی آئی رہنما چو ہدری فو ق شیر باز نے دینہ میں ولی گارمنٹس کی دوکان کا افتتاح کر دیا

دینہ میں ولی گارمنٹس کی دوکان کا افتتاح تحریک انصاف کے رہنما چو ہدری فو ق شیر باز نے ربن کاٹ کر کیا ، دوکان کی افتتاحی تقریب میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی اور کارو باری شخصیات کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ جی ٹی روڈ البلال مارکیٹ میں واقع اونر میاں ابرار احمد کی دوکان ولی گارمنٹس کا افتتاح تحریک انصاف کے رہنما چو ہدری فو ق شیر باز کے ہاتھو ں ربن کاٹ کر کیا۔

افتتاحی تقریب میں چیئر مین مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد ضمیر ، تحریک انصاف کے رہنما چو ہدری محمد انور ، ملک خالد ، چوہدری ظہور ، عاطف بٹ ، علی بٹ، رانا زین ، چوہدری مناظر ، رانا ندیم ، رانا ثاقب ، میاں ہمایوں ، میاں صدام فاروق ، چوہدری ثقلین ، رضوان سیٹھی سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کارو باری شخصیات کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

افتتاح کی خصوصی دعا پیر سید عطا ء اللہ شاہ بخاری نے کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button