
دینہ: جی ٹی روڈ پر تین گاڑیوں کے تصادم کے نتیجہ میں مرد و خواتین سمیت 7افراد شدید زخمی ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی ٹی روڈ چک مہیوں کے مقام پر کیری ڈبہ ،ویگن اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے دوران مرد و خواتین سمیت 7افراد شدید زخمی ہو گئے ،جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ۔