جہلماہم خبریں

جہلم میں بلا تفریق ترقیاتی کام جاری ہیں، جہلم میں جلد پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کی جائے گی۔ فواد چوہدری

چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ جہلم میں بلا تفریق ترقیاتی کام جاری ہیں، اسوقت 15 ارب کی لاگت سے لِلہ جہلم 2 رویہ سڑک، 43 ارب کی لاگت سے جلالپورشریف تاکندووال نہر، تحصیل پنڈدادنخان اور جہلم میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، محکمہ صحت اور تعلیم میں بہتری آئی، اگلے چند سالوں میں ضلع جہلم ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے سابق تحصیل ناظم چوہدری غلام احمد زمرد یعقوب، چوہدری تصور، چوہدری رضوان منور اور جہلم پریس کلب کے کوآرڈینیٹر محمد شہباز بٹ سے ملاقات میں کیا،پی ٹی آئی کے سینئر راہنماء و چیف کوآرڈینیٹر این اے 67 چوہدری فراز حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کے دوران چوہدری فواد حسین نے کہا کہ جہلم میں جلد پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کی جائے گی،پی ٹی آئی کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے ملکر کوششیں کریں گے۔

اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر چوہدری فراز حسین نے کہا ہم نے لوگوں کے ساتھ سیاسی نہیں دل کے رشتے بنائے، ہم نے تھانے کچہری کی سیاست کو ختم کیا، یونین کونسل دارا پور، نکہ، ناڑا، چوٹالہ، سنگھوئی، کوٹلہ فقیر، مونن اور گھرمالہ میں کروڑوں کے ترقیاتی کام مکمل ہوئے جبکہ متعدد منصوبوں پر کام جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں چوہدری فیصل فرید ایڈووکیٹ عوامی مسائل دیکھ رہے ہیں اس پسماندہ تحصیل میں بھی اربوں کے کام مکمل ہو چکے جبکہ متعدد منصوبے شروع ہو چکے۔ بلدیاتی الیکشن ہوں یا قومی انشاء اللہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کی طرح جہلم میں ہر الیکشن واضح اکثریت سے جیتیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button