ڈومیلی

ڈومیلی کے علاقہ ڈھوک اخلاص خان تا پمڑالہ سڑک کی تعمیر شروع، اہلیان علاقہ میں خوش کی لہر

ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ پمڑالہ تا ڈھوک اخلاص خان تک کی تین کلومیٹر تقریباتین کروڑ سے زائد کی رقم سے سڑک کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔ ڈھوک اخلاص خان سے سڑک کو کارپٹ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سڑک کی تعمیرپر اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔

اہلیان علاقہ نے ایم پی اے راجہ یاورکمال اور سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف بڑاگواہ راجہ معروف عابد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سڑک کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے ہمیں بہت سے مشکلات درپیش ہوتی تھی لیکن راجہ یاورکمال کی خصوصی توجہ سے ہماری سڑک کو تعمیرکیاگیا۔ ہماری مشکلات دور ہوئی اور ہم باآسانی سے سفر کرسکیں گے۔

اس روڈ کا جلد ہی ایم پی اے راجہ یاورکمال افتتاح کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button