پنڈدادنخان

پاک فوج کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے، حکیم لطیف اللہ

پنڈدادنخان: حکیم لطیف اللہ نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے، سوشل میڈیا پر پر طوفان بدتمیزی دشمن کو مقاصد کے حصول کا موقع مل رہا ہے۔

حکیم لطیف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن ،چیئر مین تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان حکیم اختر علی شاہ، صدر اختر آرائیں، جنرل سیکرٹری پریس کلب یو نس شہباز، الیکٹرانک میڈیا صدر ملک نیئر اعوان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ہے تو یہ ملک ہے اور ملک ہے تو ہم ہیں، پاک فوج اس فورس کا نام ہے جو چوبیس گھنٹے اپنی قیمتی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر وطن کے دفاع کے لیے تیار رہتی ہے۔

پاک فوج کے خلاف ہونے والے منفی پراپیگنڈا کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ ہم گہری اور بلا خوف و خطرہ سکون کی نیند سورہے ہوتے ہیں جبکہ ہمارے جوان گرمی سردی یا کسی بھی حال میں ملک اور ہماری حفاظت کے لیے اپنے فرائض انجام دے رہے ہوتے ہیں، مخصوص سازش کے تحت غلط معلومات اور غلط قیاس آرائیوں عوام کے دل سے پاک فوج کی محبت ختم نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈہ سے ملکی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، ہمیں ہمارے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے اقدام کا خاتمہ کرنا پڑے گا، ہر محب وطن شہری اپنی پاک فوج اور ملکی سلامتی کے خلاف ناپاک عزائم کے خاتمہ کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرے، پاک فوج کی وجہ سے ہی ہمارے ملک کی اور ہماری پہچان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں ایک عرصہ سے پاک فوج اور عوام میں پھوٹ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہیں لیکن ہمیں انکے ناپاک عزائم کے استعمال کی بجائے منہ توڑ جواب دینا ہے۔ پاک فوج ہمارا فخر ہے اور اسکی قدر کرنا اور ان سے محبت کرنا ہمارا فرض ہے کیونکہ ہمارے جوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر زبردست طریقہ سے اپنے فرائض انجام دی رہے ہیں، اللہ تعالی پاک فوج اورہمارے ملک کی حفاظت فرمائے، دشمن عناصرکبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے کیوں کہ قوم پاک فوج سے محبت کرتی ہے اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button