دینہ

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل جاری، ’’مہنگائی جن‘‘ نے لوگوں کا بھرکس نکال دیا

دینہ: اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل جاری،’’مہنگائی جن‘‘نے لوگوں کا بھرکس نکال دیا، متوسط طبقہ بازار کا ’’خالی چکر‘‘لگانے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت تحصیل دینہ کے دیگر علاقوں میں مہنگائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ پھلوں، سبزیوں، گوشت، دالوں اور دوسری اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، دوکانداروں کی جانب سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔

شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں، مہنگائی کے جن نے ساری کسر نکال دی ہے، سفید پوش طبقہ بازار سے اشیاء کا ریٹ سن کرخالی ہاتھ واپس آنے پر مجبور ہے، لوگوں کا اپنے بچوں کی خواہشوں کا گلا گھوٹنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ بے بسی، بے چینی اور نا امیدی نے گھروں میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ مہنگائی کے خلاف ایکشن لیں، ان کے اپنے صوبے میں مہنگائی نے لوگوں کی خوشیاں چھین لی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button