کھیوڑہ

کھیوڑہ روڈ پر رکشہ الٹ گیا، 8 سالہ بچہ اور خاتون شدید زخمی

کھیوڑہ روڈ پر رکشہ الٹ گیا، 8 سالہ بچہ اور خاتون شدید زخمی، زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ روڈ الحیات ریسٹورنٹ کے سامنے رکشہ الٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ محمد انیس ولد ولی محمد اور ایک خاتون زخمی ہو گئے۔

دونوں زخمیوں کا تعلق کھیوڑہ سے ہے، حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد THQ ہسپتال پنڈدادنخان شفٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button