کھیوڑہ

پنڈدادنخان شہر ایک شفیق مہربان ہمدرداور مخلص دوست سے محروم ہو گیا۔ مرزا غلام حسن

کھیوڑہ: پنڈدادنخان شہر ایک شفیق مہربان ہمدرداور مخلص دوست سے محروم ہو گیا، ڈیرہ گروپ کا چمکتا ستارہ محمد عمران عرف مانا ہم سے بچھڑ گیا، محمد عمران مانا کے بچھڑ جانے سے جو خلا رہ گیا وہ کبھی پورا نہیں ہو سکتا ہم ان کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مرزا غلام حسن نمبردار معروف سیاسی و سماجی شخصیت و رہنما پی ٹی آئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنڈدادنخان ڈیرہ گروپ کے روح رواں نوجوان نامور شخصیت محمد عمران مانا ایک دلیر نڈر پڑھے لکھے شریف النفس شخصیت کے مالک تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران عرف مانا نہ صرف تحصیل پنڈدادنخان کے بلکہ ڈویژن بھر کے لوگوں کے دل میں ایک مقام رکھتے تھے انتہائی نرم راویہ اور گفتگو میں شائستگی تھی جس کا اندازہ ہم ان کے نماز جنازے پر ٹھا ٹھیں مارتا ہوا سمندر سے لگا سکتے ہیں جنازے میں بڑا ہو یا خواہ چھوٹا ہر چہرے سے اشک بہہ رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں پہلی دفعہ ایک نوجوان کا تاریخی جنازہ دیکھنے کو ملا جس کی مثال کئی صدیوں تک دی جائے گی ان کو زندگی کے ہر موڑ میں بھرپور کامیابی ملی، ہم عمران مانا کے لواحقین کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہو نگے اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button