جہلم

فواد چوہدری کے چیف کوآرڈینیٹر فراز چوہدری کے جہلم کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

جہلم: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادحسین چوہدری کے چیف کوآرڈینیٹر این اے 67 و سینئر رہنما پی ٹی آئی فراز چوہدری نے حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔پی ٹی آئی کے مرکزی آفس میں حلقہ سے آئے ہوئے عوام کے مسائل سنے اور حل کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

اس موقع پر ٹریفک پولیس سب انسپکٹر ملک ارشد مرحوم کے گھر گئے، مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔دارا پور میں پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری لیاقت شہید کے ڈیرے پر یونین کونسل دارا پور کے رہائشیوں کے مسائل سنے اور فوری حل کئے۔ شہریوں نے وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری کی جانب سے دو رویہ لِلہ تا جہلم سڑک اور جلالپور شریف تا کندوال نہر کے تاریخی منصوبے دینے پر چوہدری برادران کا شکریہ ادا کیا۔

ملک پور میں گرلز پرائمری سکول کا افتتاح اور ملک اسحاق کی رہائش گاہ پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب جمرغال میں سابقہ وفاقی وزیر ڈاکٹر غلام حسین کے ڈیرہ پرعلاقہ مکینوں کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ، جمرغال میں چوہدری جاوید کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

چوٹالہ میں چوہدری پرویز اور ملک نعمان کے ہمراہ چوہدری فاروق اور چوہدری اقبال کے بھائی کی اچانک وفات پر افسوس و فاتحہ خوانی کی۔ چوٹالہ میں چوہدری پرویز کہ طرف سے پرتکلف عشائیہ کا اہتما م کیا گیا جس میں معززین علاقے سمیت علاقے کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر چوہدری سعید احمد مونن، ضمیر بٹ، چوہدری رضوان منور،خادم اللہ بٹ ، شاہد گوندل، عمران مانی ، ملک اسحاق، ملک ضیا، ملک یاسین، ملک شوکت، ملک مشتاق، مرزا اعظم، شہزاد آف بحوالہ، راجہ عباس، ملک عباس ، عبداللطیف ، عبدالوحید چھینہ، چوہدری تصور سمیت علاقے کے دیگر اکابرین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button