پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
منگلااہم خبریں

منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پھنسے 5 افراد کو زندہ بچا لیا گیا

منگلا: منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پھنسے 5 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، تمام افرد دریائے جہلم پار کر کے میرپور داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، آزاد کشمیر حکومت کی سخت ناکہ بندی سے عوام کی زندگیاں داؤ پر،عوام دریا عبور کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز منگلا بوہڑ چوک کے مقام پر 5افراد دریائے جہلم سے میرپور جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ منگلا ڈیم کے سپل وے سے اچانک پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے سے دریا کے درمیان بیلے میں پھنس گئے ۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جہلم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد تمام افرادکو بحفاظت نکال لیا۔

واضح رہے کورونا لاک ڈاؤن کے باعث آزاد کشمیر حکومت نے منگلا پل سے میرپور داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے پانچوں افراد دریا کے راستے سے میرپور داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close