پولیس لائن جہلم میں کمان کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد، سید حماد عابد سے نئے ڈی پی او نے چارج لیا

0

جہلم: پولیس لائن میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد، سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے رانا عمر فاروق کو کمانڈ سونپی۔ منتخب ممبران صوبائی اسمبلی ، شہری سماجی،رفاعی فلاعی،فلاعی،مذہبی،صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت ،شہریوں نے نیک خواہشات کے ساتھ کیپٹن (ر) سید حماد عابد کو رخصت کرتے ہوئے نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کوخوش آمدید کہا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس لائن جہلم میں سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)سید حماد عابد کو جہلم سے لاہور بطور سی ٹی او تبدیل کر دیاگیا جبکہ رانا عمر فاروق نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ،اس حوالے سے سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں منتخب ممبران صو بائی اسمبلی،شہری سماجی، رفاعی فلاعی، فلاعی، مذہبی، صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)سید حماد عابد جو کہ بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں جنہوں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جس طرح ضلع بھر میں سے جرائم کی بیخ کنی کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی ، ان کے تبادلے پرضلع جہلم کے شہری نہ صرف مایوس ہیں بلکہ ان کی کمی کو پورا کرنے کیلئے دعاگو ہیں۔

ڈی پی او سید حماد عابد کو الوداع کرنے کے لئے پولیس لائن جہلم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق بھی موجود تھے۔

اس موقع پر شہریوں نے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید حماد عابد نے ڈیڑھ سال کے اندر شہریوں کے لئے بے شمار آسانیاں پیدا کیں ، ڈی پی او حماد عابد کی تعیناتی کے دور میں جو بھی سائل ڈی پی او دفتر گیا اسے مایوس نہیں لوٹایا گیا، بلکہ داد رسی کی گئی ، جس کیوجہ سے ڈی پی او حماد عابد کی تبدیلی کی خبر پر شہری سوگوار ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈی پی او حماد عابد نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت جس جانفشانی سے کی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ، شہریوں کا کہنا تھا کہ نئے ڈی پی او کو سید حماد عابد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مزید آسانیاں پیدا کرنا ہونگی۔

ڈی پی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ نوکری کا حصہ ہوتا ہے ، دکھ اس بات کا ہے کہ میں محبت کرنے والے لوگوں سے جدا ہو رہاہوں خوشی اس بات کی ہے کہ میں نے اپنی زندگی کا ڈیڑھ سال ان لوگوں میں گزارہ جنہوں نے مجھے اپنوں جیسی محبت سے نوازا۔

انہوں نے کہا کہ میری تعیناتی کے دوران بے شمار چینلجز آئے لیکن ضلع جہلم کی غیور نڈر ، بہادر ، دلیر عوام نے میرے قدم کے ساتھ قدم ملایا اور دیکھتے ہی دیکھتے مجھے کامیابیاں نصیب ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ضلع جہلم کی عوام کو مخلص اور دوست پایا ہے ، اسی وجہ سے میں نے اپنی تعیناتی کے دوران شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے کردار اداکیا، انہوںنے کہا کہ میں بطور سی پی او لاہور تعینات ہوا ہوں جہلم کے شہری جب چاہیں میرے دفتر تشریف لائیں آپ کی آمد میرے لئے باعث فخر ہوگی ۔

انہوں نے جہلم کے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوں تو جہلم کے صحافیوں کے مختلف گروپس ہیں لیکن میرے ساتھ تمام صحافیوں نے بھائیوں جیسا تعلق قائم رکھا صحافی معاشرے کے کان اور آنکھوں کا کردار ادا کرتے ہیں صحافیوں کی نشاندہی پر میں نے بے شمار کامیابیاں حاصل کیں، انہوںنے جہلم کے صحافیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی رینج سہیل حبیب تاجک ،ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن شازیہ سرور، ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز، ارکان پنجاب اسمبلی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ،اعلی سول و فوجی افسران سمیت پولیس فورس کے افسران اور اہلکارشریک تھے۔

شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد کو نیک تمنائوں، دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا جبکہ نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کو خوش آمدید کہا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.