جہلم

ضلع جہلم میں غیر رجسٹرڈ رکشوں اور موٹرسائیکلوں کیخلاف مہم شروع کر دی گئی ہے۔ اورنگزیب خان

جہلم: ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اورنگزیب خان نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں غیر رجسٹرڈ رکشوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف مہم زور وشور سے جاری کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام افراد اپنے غیرر جسٹرڈ موٹر سائیکل اور رکشہ کو جلد از جلد رجسٹر کروا لیں بصورت دیگر غیر رجسٹرڈ رکشہ و موٹر سائیکل تھانہ میں بند کر دی جاے گی اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

اورنگزیب خان نے کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن ہر شہری کا قومی فریضہ ہے لہٰذا تمام موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان محکمہ ایکسائز سے تعاون کریں، اپنی گاڑی فوری طور پر رجسٹر کروائیں اور قانون کا احترام کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button