جہلم میں سیلاب کی افواہوں نے شہریوں کو پریشان کر دیا

0

جہلم: جہلم میں سیلاب کی افواہوں نے شہریوں کو پریشان کر دیا، مساجد میں اعلانات کرنے والے غیر ضروری طور پر سیلابی صورتحال کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنے لگے، دریا کنارے رہنے والے لوگ مال و اسباب کے کر دربدر ہو گئے، ضلعی انتظامیہ کا کردار نہ ہونے کے برابر۔
تفصیلات کے مطابق برفانی پہاڑوں سے آنے والے پانی اور بارشوں کے باعث ڈیم سے نکالا جانے والا پانی شہریوں کیلئے عذاب بن گیا، دریا کنارے آباد علاقوں میں بار بار مساجد سے سیلاب کے اعلانات سے درجنوں دیہاتوں کے مکین دربدر ہو گئے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ غیرحقیقی اطلاعات شیئر کرکے لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں۔
فلڈ کنٹرول ذرائع کے مطابق ڈیم سے صرف اضافی پانی چھوڑا گیا ہے اور ڈیم میں ابھی بھی کئی لاکھ کیوسک پانی کی گنجائش موجود ہے اور سیلابی صورتحال کاکوئی خطرہ نہیں ۔
دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اعلانات کے بعد ہزاروں لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر مال مویشی کیلئے ارد گرد کے علاقوں میں ذلیل وخوار ہور ہے ہیں اور افواہوں نے ہنگامی صورتحال پیدا کردی ہے۔ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ ان افواہوں کے خلاف کوئی موثر لائحہ عمل نہیں بنا سکی اور تاحال شہر میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.