جہلم

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، 8 ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کے احکامات کی روشنی میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، 8 ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم سے پسٹل 30 بور، تھانہ للہ پولیس نے زیر تفتیش مقدمات کے 2 کس ملزمان سے بندوق 12 بور اور پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے

تھانہ للہ پولیس نے ملزم سے پسٹل30بور معہ راونڈز، تھانہ ڈومیلی پولیس نے ملزم سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے

تھانہ دینہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات گروش مسمات سے1کلو60گرام چرس، تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے منشیات فروش سے 122گرام چرس،تھانہ چوٹالہ پولیس نے منشیات فروش سے 220گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے

تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروش سے5لیٹرشراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button