جہلم

جہلم سمیت پنجاب کے 14 اضلاع میں مسجد مکتب سکولز بند کرنے کا حتمی فیصلہ

جہلم: ضلع جہلم سمیت پنجاب کے 14 اضلاع میں مسجد مکتب سکولز بند کرنے کا حتمی فیصلہ، پنجاب کے 337 مسجد مکتب سکولوں کو بند کیا جارہا ہے، مسجد مکتب سکولوں کی جگہ پرائمری سکولز بنائے جائیں گے۔
جہلم سمیت صوبے کے 14 اضلاع میں قائم سینکڑوں مسجد مکتب سکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ مسجد مکتب سکولوں میں پہلی سے تیسری جماعت تک تعلیم دی جاتی تھی، مسجد مکتب سکولوں سے مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر انہیں بند کیا جارہا ہے۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسرز آف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو احکامات پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ مسجد مکتب سکولوں کو پرائمری سکولوں میں تبدیل کر کے نئے اساتذہ تعینات ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button