جہلم

گورنر پنجاب نے چوہدری حبیب الرحمٰن کو پی ٹی آئی آزادکشمیر کی طرف سے ضلع جہلم کیلئے صدر نامزد کر دیا

جہلم: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی طرف سے چوہدری حبیب الرحمٰن کو ضلع جہلم کے لیے صدر نامزد کردیا جبکہ ضلع جہلم میں مقیم مہاجرین و متاثرین آزاد جموں کشمیر نے ان کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر چوہدری حبیب الرحمٰن صدر آزاد کشمیر پی ٹی آئی ضلع جہلم نے کہاکہ وہ متاثرین اور مہاجرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ان کے مسائل کو حل کروا کر انہیں ریلیف فراہم کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میرے کندھوں پر جو ذمہ داری ڈالی ہے انشاء اللہ میں پاکستان میں مقیم مہاجرین اور متاثرین ورکروں کے ساتھ مل کر اس کو پورا کروں گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button