پنڈدادنخاناہم خبریں

انتخابات میں شفافیت کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ انتخابات میں شفافیت کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت بار ایسوسی ایشنز کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں اور پرعزم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف لائرز فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل اور ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز کی سیاست آزادانہ ہونی چاہئے، حکومت اور سیاسی جماعتوں کی اس میں کوئی مداخلت نہ ہو، ملکی مفاد بار ایسوسی ایشنز سمیت ہم سب کے لئے مقدم ہے، انصاف لائرز فورم کے مسائل سے آگاہ ہیں، ان کے حل کے لئے بھرپور کاوشیں کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، راولپنڈی، ملتان اور پنجاب بار کونسل نے اپنے انتخابات ای وی ایم پر کروانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، دیگر بار ایسوسی ایشنز بھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے استفادہ کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست عمران خان سے وابستہ ہے، پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔ نوجوان وکلاء کو قرضوں کی فراہمی کے لئے اسٹیٹ بینک سے بات ہوئی ہے، کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوان وکلاء کو 10 لاکھ روپے تک قرضہ فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں بھی وکلاء کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وکلائکو صحت کارڈز کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ہم ہر سطح پر وکلاء کے ساتھ کھڑے ہیں، آئین و قانون کی سربلندی کیلئے وکلائکی گراں قدر خدمات قابل ستائش ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات سے ملاقات کرنے والوں میں صدر آئی ایل ایف راولپنڈی چوہدری محمد سعید، سینئر نائب صدور سخاوت حسین کاظمی، سید سبطین حسین بخاری، سید ریاض حسین کاظمی، محمد مسعود کھنڈوا، ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ خان نیازی، مرزا آصف، قیصر عباس، عرفان احمد خان نیازی، صائمہ شجیع، عزیز الرحمان، نعیم الحسن اعوان، ملک طاہر، تصور اقبال بریار، کرنل (ر) سجاد اختر ملک، مقصود علی، محمد ندیم خان خاکوانی، سردار عمران خالد، سردار محمد خضر ندیم، ملک شیر محمد، عبداللہ سولنگی، عابد حسین، مبشر ندیم، رانا علی عمار، عدنان احمد خان یوسف زئی اور عتیق الرحمان صدیقی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button