کھیوڑہ شہر کی 10 کروڑ سے تعمیر ہونے والی مین روڈ ایک سال بعد کھنڈرات میں تبدیل ہونے لگی

0

کھیوڑہ: شہر کا 10کروڑ سے تعمیر ہونے والا مین روڈ ایک سال بعد ہی جگہ جگہ سے ٹوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل ہونے لگا، قومی خزانے کو کرڑوں روپے کی پھکی، عوامی سماجی حلقوں کا کمشنر راولپنڈی ڈی سی جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، ٹھیکیدار اور ذمہ دار ان کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ مین روڈ کی تعمیر کے لیے ن لیگی سابق صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے 10کروڑ کی گرانٹ دی تھی اور ن لیگ کے دورہ اقتدار میں محکمہ ہائی وے کے زیرنگرانی روڈ کی تعمیر ہوئی اور سابقہ دور حکومت کے دور میں روڈ کی تعمیر کے دوران ناقص تعمیر کی خبریں بھی قومی اخبارات میں شائع ہوئی تھی۔

محکمہ ہائی وے اور ایم سی کھیوڑہ کی طرف سے کوئی خاص چیک اینڈ بیلنس نہیں تھا میڈیا نے اس وقت بھی ناقص تعمیر کی نشاندہی کی تھی مگر افسوس کہ کسی بھی ذمہ داران نے کوئی ایکشن نہیں لیا اور ناقص تعمیر ہونے والا مین روڈ ایک سال کے بعد ہی ٹوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل ہو رہا ہے۔

عوامی سماجی حلقوں کا کمشنر راولپنڈی ڈی سی جہلم سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ کروڑوں روپوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والا روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل ہونے لگا ہے اعلی احکام ٹھکیدار و دیگر ذمہ داران کے خلاف فوری انکوائری کر کے محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.