جہلم

سکولز و کلالجز کی بندش؛ والدین نے بچوں کو ٹیکنیکل کام سیکھانے اوراپنے کارروباری مراکز پر بٹھانا شروع کر دیا

جہلم: سکولز و کالجز کی طویل بندش کے باعث بے شمار والدین نے اپنے بچوں کو ٹیکنیکل کام سیکھانے سمیت اپنے کارروباری مراکز پر بٹھانا شروع کر دیا ۔

کورونا کے باعث سرکاری وغیر سرکاری سکولز و کالجز پچھلے ساڑھے چار ماہ سے بند چلے آرہے ہیں جس کی وجہ سے ضلع جہلم کے سینکڑوں والدین نے بلا وجہ فیسیں جمع کروانے کی بجائے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں ٹیکنیکل کام سیکھانے سمیت اپنے کارروباری مراکز پر ذمہ داریاں سونپنا شروع کررکھی ہیں ۔

اس حوالے سے والدین کا کہنا ہے کہ طویل لاک ڈاؤ ن کے باعث جہاں انکے مالی حالات خراب ہورہے ہیں جس کیوجہ سے بچے پڑھائی ترک کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچے بیکار بیٹھ کر منفی سرگرمیوں میں ملوث ہو رہے تھے جو کے والدین کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں جس سے دلبرداشتہ ہو کر والدین نے بچوں کو ہنر سیکھانے اور کارروباری سرگرمیوں میں شامل کر لیا ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button