دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد متاثر، فعال کیسز کی تعداد 8 رہ گئی

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز ضلع جہلم میں مزید 3 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی، ضلع بھر میں تک مثبت کیسیز کی شرح %0.97رہی۔ اس وقت ضلع بھر میں 8 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 95016 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2358 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت ہوئی۔ اب تک کل 2283 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل تک کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 33855 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 877 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اور کورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.66 ہے۔

ضلع بھرمیں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ اب تک 2805 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 82313 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button