جہلم

عید قربان گزر گئی مگرجہلم میں سبزی، مصالحہ جات، نان، روٹی کے نرخ کم نہ ہوسکے

جہلم: عید قربان گزر گئی مگرسبزی، مصالحہ جات، نان، روٹی کے نرخ کم نہ ہوسکے ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ٹھنڈے کمروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔

شہر سمیت مضافاتی علاقوں کے دکانداروں نے عید قربان پر انتظامیہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مرضی کے نرخ مقرر کرکے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کیا جو آج بھی جاری و ساری ہے ۔

ٹماٹر70روپے فی کلو، ہری مرچ90روپے کلو ’ ادرک450روپے کلو ،لیموں 150 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے،اسی طرح نان10روپے کی بجائے 15 روپے اور روٹی7 روپے کی بجائے 15 روپے میں فروخت کی جارہی ہے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہریوں کو منافع خوروں کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر گراں فروشی کا نوٹس لیتے ہوئے من مرضی کے نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروائیں تاکہ سفید پوش ، دیہاڑی دار طبقہ اپنے بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button