جہلم

عوامی مسائل کے حل اور ضلع کی تعمیر وترقی کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پرویز اختر

جہلم: عوام کے مسائل کے فوری حل کے لئے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے پاس خود جا کر انکے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کی افسران تک رسائی کو آسان بنانا اور ان کے مسائل دریافت کرکے فوری انصاف فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوامی مسائل کے حل اور ضلع کی تعمیر وترقی کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں جامع حکمت عملی کے تحت ضلعی سطح پر مختلف محکموں کی کارکردگی پر گہری نظر ہے تاکہ سروسز ڈلیوری کے اعلیٰ معیار کو قائم رکھا جا سکے۔

انہوں نے مختلف محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کی شکایات و مسائل اپنے دفتر میں حل کرنے پر توجہ دیں اور اس سلسلے میں درخواست گزاروں کو خندہ پیشانی سے سن کو انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button