اساتذہ بچوں کو دنیاوی و سائنسی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی روشناس کریں، ملک نصر اللہ

0

کھیوڑہ: دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے آراستہ کیا جائے تاکہ مستقبل کے معمار پاکستان کا سرمایہ بننے کے ساتھ ساتھ اسلام کے سپوت بن سکیں آج کے دور میں جہاں ہمیں اچھے ڈاکٹر اچھے انجینئرز اچھے وکلاء اچھے اساتذہ بنانے ہیں یہ بھی اشد ضروری ہے کہ آج کے بچوں کو مستقبل کا اچھا مسلمان بنایا جائے جو معاشرے میں مسلمانوں کے اصولوں کا صحیح طور پر آئینہ دار ہو یہ جہاں پہ والدین کی ذمہ داری ہے وہاں سکولوں میں پڑھانے اساتذہ کی بھی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو دنیاوی و سائنسی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی روشناس کریں۔ ملک نصراللہ اینکر پرسن کا تقریب سے خطاب۔

دارارقم سکول ٹوبھہ میں شاندار سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی تقریب میں ملک نصراللہ اینکرپرسن اور چوہدری برکات گوندل اور ملک شوکت حیات سابق وائس چیئرمین کھیوڑہ نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺسے کیا گیا اور طلباء طالبات نے رنگارنگ اور پاک آرمی ملبوسات میں ٹیبلو پیش کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک نصر اللہ نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی عوام خوش قسمت ہے کہ آپ کے ہاں ایک ایسا تعلیمی ادارہ قائم ہوا ہے جو طلباء و طالبات کو نا صرف دنیاوی تعلیم بلکہ دینی تعلیم سے بھی آراستہ کرتے ہیں دارارقم سکول سسٹم اس وقت پاکستان کا سب بڑا اسلامی نیٹ ورک ہے جو بچوں کی کردار سازی تربیت اور ذہن سازی پر خصوصی توجہ دے کر بچوں کے اندر چھپی ہوئی تمام صلاحیتیں اجاگر کرنے میں گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری تمام والدین سے درخواست ہے کہ بچوں کی تعلیم کے لیے آپ لوگوں کو جس حد تک بھی قربانی دینی پڑے آپ وہ دے کر اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دے کر ان کو ایک کامیاب شخصیت بنائیں تاکہ آنے والے وقت میں ملک پاکستان اور والدین و استاتذہ کا نام روشن کر کے ملک و سلامتی کے لیے قربانیاں دیں۔

تقریب میں قیصر شریف انفارمیشن سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان حاجی مرزا نوید انجم محمد انور بیگ الفت بلوچ احمد نواز بلوچ محمد عامر ایڈمن آفیسردارارقم ٹوبہ نے بھی شرکت کی آخر میں تمام مہمانوں کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا والدین نے استاتذہ اور سکول انتظامیہ کو بھرپور سراہا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ملک سلامتی امن محبت بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.