آرمی پبلک سکول منگلا کینٹ کے ہونہار طالب علم کا اعزاز

0

دینہ: آرمی پبلک سکول منگلا کینٹ کے ہونہار طالب علم کا اعزاز ،صائم خالد اپنی ذہانت کی بدولت سکول بھر میں اپنی مثال آپ ہیں ،کلاس میں بطور چیف پراکٹر تعینات ہونے پر ان کی قابلیت ثابت ہوتی ہے ،ہونہار طالب علم صائم خالد علاقہ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری خالد کا صاحبزادہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق منگلا بڑل کی رہائشی معروف سماجی شخصیت چوہدری خالد کے ہونہار طالب علم بیٹے صائم خالد کم عمری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں ،آرمی پبلک سکول منگلا کینٹ کے ہونہار طالب علم صائم خالد چوہدری ولد خالد حسین چوہدری آف بڑل اپنی محنت اور لگن سے ایک دفعہ پھر اپنے سکول کے اساتذہ کا اعتماد اور پیار جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں صائم خالد کو کلاس کا چیف پراکٹر تعینات کر دیا گیا ہے یہ سب والدین کی تربیت اور اساتذہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.