ڈومیلیاہم خبریں

ڈومیلی پولیس کا چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 چور گرفتار، مال مسروقہ برآمد

ڈومیلی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کے احکامات کی روشنی میں پولیس کا نقب زن/چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 چور گرفتار، مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر محمد ناصر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 3 چوروں کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان میں آصف نعیم ولد شوکت علی،اسد محمود ولد ظفر اقبال،طاہر نوید ولد حاکم خان سکنائے پنڈوڑی کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 2 عدد پسٹلز 30 بور معہ راونڈز، 1 عدد اسٹیبلائزر، 1 عدد LCD،1عدد AC اورینٹ اور 4 عدد پنکھے (مالیتی 1 لاکھ 50 ہزار روپے ) برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ملزمان کو پابند سلاسل کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button