ہسپتالوں کے اچانک دورے کرنے سے انتظامات میں بہتری لائی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے الصباح 8:15 بجے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ کا اچانک معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں عملہ کی رجسٹر کے مطابق حاضری چیک کی ڈاکٹرز اور سٹاف کو اسی طرح حاضری یقینی بنائے رکھنے کی ہدایت دی ۔ انہوںنے زیر علاج مریضوں سے دستیاب سہولیات بارے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا اور ایم سی ٹی ایچ کیو سوہاوہ اور دیگر سٹاف کو ہدایت کی کہ سالڈ ویسٹ کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی انہوں نے سالڈ ویسٹ کو بروقت ٹھکانے نہ لگانے پر اظہار برہمی کیا اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کو محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کر کے مزید ڈاکٹرز کے بھرتی عمل کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنرنے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا مریضوں سے دی جانیوالی سہولتوں کے بارے پوچھا۔

انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے کے مختلف اوقات کار میں ہسپتالوں کے اچانک دورے کرنے سے انتظامات میں بہتری لائی جا رہی ہے اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور مذکورہ اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کو اچنک دورے کرنے اور انتظامات کی چیکنگ کرنے کے حوالے سے ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کیا جا چکا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہسپتال میں صفائی کے موثر انتظامات بنانے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ غفلت برتنے والے کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.