کھیوڑہ میں صارفین کی جان کو شدید خطرہ، آئیسکو پنڈ دادنخان کا عملہ ڈھیٹ ہو گیا

0

کھیوڑہ: صارفین کی جان کو شدید خطرہ آئیسکو پنڈ دادنخان کا عملہ ڈھیٹ ہو گیا۔ آئیسکو کے عملہ کے ڈھیٹ ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا کا صارف راجہ فیاض الحسن کھیوڑہ کے محلہ مکڑاچھ کا رہائشی ہے۔ محکمہ آئیسکو کے سب ڈویزن پنڈ دادن خان کے عملہ کی نا لائقی اور لا پرواہی کے باعث بجلی کا کھمبا جھک کر صارف کے گھر کے ساتھ لگ گیا ہے ۔جس کے نتیجہ میں کھمبا پر لگی ہوئی بجلی کی ننگی تاروں کی وجہ سے صارف اور اس کے اہلِ خانہ کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

راجہ فیاض الحسن نے بے شمار مرتبہ محکمہ آئیسکو کے سب ڈویژن پنڈ دادنخان کے ایس ڈی او، لائن سپرٹنڈنٹ اور کھیوڑہ کے لائن مینوں کو اس بارہ میں زبانی شکائت کی۔ تاہم ہر مرتبہ وعدہ کرنے کے باوجود متعلقہ عملہ نے رشوت نہ ملنے کی وجہ سے شہری کی شکایت رفع نہیں کی۔متعلقہ عملہ کی لا پرواہی اور ڈھیٹ پنے کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ مذکورہ بالا صارف کے مکان کا تعمیراتی کام رکا ہوا ہے بلکہ اس کی اپنی اور اس کے اہلِ خانہ کی زندگیوں کو بھی شدید خطرہ لا حق ہو گیا ہے۔

راجہ فیاض الحسن کی حکامِ بالا سے اپیل ہے کہ بجلی کا ٹیڑھا کھمبا فوری درست کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.