سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ میں بدترین لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا صبر کا پیمانہ لبریز، شہریوں کا شدید احتجاج

سوہاوہ میں بدترین لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا صبر کا پیمانہ لبریز، شہریوں کا شدید احتجاج، سوہاوہ میلاد چوک میں شہریوں کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج پر احتجاج کرتے ہوئے نوٹس لے کر لوڈشیڈنگ بند کرنے کامطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کی طرح تحصیل سوہاوہ، ڈومیلی اور گردونواح میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سوہاوہ کے شہریوں کا پیمانہ لبریز ہوگیا، شہری گھروں سے باہرپلے کارڈ اٹھائے احتجاج کیلئے نکل آئے، میلاد چوک پر واپڈا کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ سوہاوہ اور گردونواح میں لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج سے شہریوں کا اس گرمی سے برا حال ہوچکاہے۔

شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے اخبارنویسوں کو کہاکہ ہمارے ساتھ بہت بڑا ظلم کیاجارہاہے، ہماراکاروبار بندہوکررہ چکا، اس شدید گرمی سے بچوں کا براحال ہے، اس واپڈا محکمے نے جیناحرام کیاہوا ہے اگر بجلی آ بھی جائے تو کم وولٹیج سے کوئی چیز نہیں چلتی، گھروں مسجدوں اور سکول میں پانی ختم ہوجاتاہے پینے کیلئے پانی کو بوند بوند کرترسنے لگ جاتے ہیں۔م

انہوں نے کہا کہ مرمت کا بہانہ لگاکربجلی کو گھنٹوں گھنٹوں بند کردیاجاتاہے، یہ مرمت کب تک جارہی گی۔ ہم وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوٹس لیں اور سوہاوہ میں کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ پر قابو پایاجائے، ہماری مشکلات دور ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button