ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا دورہ دینہ، منگلا روڈ ہڈالی کے مقام پر جاری سڑک کی تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے دینہ منگلا روڈ ہڈالی کے مقام پر جاری سڑک کی تعمیر اتی کا م کاتفصیلی جائزہ لیا انہوں نے محکمہ ہائی وے کے سٹاف کو کام میں تیزی لانے اور کوالٹی برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے دینہ منگلا روڈ کا دورہ کیا اور ہڈالی کے مقام پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے ہدف کے مطابق سڑک کی تعمیر بارے متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔

ڈی سی جہلم نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے عوام بھی اپنے علاقوں میں جاری کاموں پر نظر رکھیں شکایات کی صورت میں ڈی سی آفس جہلم سے رابطے میں رہے ۔

انہوں نے سڑک کی تعمیر میں معیاری میٹریل کے استعما ل پر اظہار اطمینان کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.