تارکین وطن

برطانیہ میں مقیم بزنس کمیونٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہے۔ نوید طارق چوہان

اولڈہم: برطانیہ میں مقیم سرمایہ کار اور بزنس کمیونٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہے۔ پاکستانی حکومت کو ٹیکسز اور پالیسیوں کو نرم کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار بزنس مین نوید طارق چوہان نے الطاف جیولرز کے نام سے اولڈہم میں نہی دکان کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان سے بے پناہ محبت ہے اور ہم یہ سرمایہ پاکستان میں بھی انویسٹ کرنا چاہتے ہیں صرف مناسب وقت کا اور حکومت کی جانب سے مناسب پالیسیوں کا انتظار ہے۔

مئیر آف اولڈہم کونسلر شاداب قمر کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ اولڈہم کی کمیونٹی کاروبار میں بڑھ چڑھ کر حصہ کے رہی ہے اور بالخصوص نوجوانوں کی دلچسپی نہایت خوش آئند ہے اولڈہم کونسل کی کاروبار کے کیے مناسب سہولیات نے بزنس کمیونٹی کو ریلیف دیا ہے اور اب یہ برطانوی معیشت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔پاکستان کے معروف سنگر اکرم راہی نے نوید طارق اور ان کے اہلخانہ کو نئے کاروبار پر مبارکباد دی اور کہا کہ برطانیہ میں کمیونٹی اپنے ملک کا نام روشن کر رہی ہے جو کہ حوصلہ افزاء ہے۔

اوپننگ کے موقع پر بیرسٹر عابد ، نوید چوہان، حاجی طارق محمود، ندیم کھٹانہ، تنویر کھٹانہ، قاری اسلم، آصف لودھی، ثاقب ظفر، لالا ظفراور دیگر کمیونٹی عمائدین نے شرکت کی اور کہا کہ نوجوانوں کی بزنس میں دلچسپی اور برطانیہ کی معیشت میں کردار لائق تحسین ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمیں وطن سے محبت ہے اور ہم اپنے ملک میں سرمایہ کاری کر کے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button