دینہاہم خبریں

دینہ میں راستہ مانگنے پر ریڑھی بانوں نے ویگن ڈرائیور پر مکوں اور لاتوں کی بارش کر دی

دینہ: جی ٹی روڈ پر ریڑھی بانوں کا ویگن ڈرائیور پر تشدد ،راستہ مانگنے پر متعدد ریڑھی بانوں نے ویگن ڈرائیور پر مکوں اور لاتوں کی بارش کر دی ،ویگن ڈرائیور انصاف کے لئے پولیس سٹی چوکی دینہ پہنچ گیا ،پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ پر دینہ سے منگلا جانے والی ویگن نمبری8812کے ڈرائیور محمد عرفان نے جی ٹی روڈ پر ریڑھی بانوں سے راستہ مانگا جس پر تلخ کلامی ہو گئی اور متعدد ریڑھی بانوں نے ویگن ڈرائیور پر لاتوں اور مکوں کی برسات کرتے ہوئے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

یاد رہے کہ ریڑھی بانوں نے منگلا روڈ کے اُپر ریڑھیاں لگا رکھی ہیں جس کی وجہ سے منگلا روڈ پوری بلاک ہو جاتی ہے اور یہ بڑے حادثہ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

تشدد کا شکار ہونیوالے ڈرائیور محمد عرفان انصاف کے لئے پولیس سٹی چوکی دینہ پہنچ گیا جس پر پولیس سٹی چوکی دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے چند ریڑھیاں قبضہ میں لے کر رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button