جہلم

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیر خان کا ضلع جہلم کا دورہ

جہلم: ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیر خان نے ضلع جہلم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایچ ایس نے کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اجلاس کی صدارت کی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے ڈی جی ایچ ایس ڈاکٹر ہارون کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا ویکسینیشن کے لیے ضلع جہلم میں بہترین اقدامات کیے گئے ہیں۔ تمام بنیادی ہیلتھ یونٹ میں کیمپوں کا قیام، موبائل ویکسی نیشن کیمپ جو روزانہ کی بنیاد پر 4 بی ایچ یوز کو کور کرتی ہے۔ اس کے علاوہ تمام بڑے نجی اسپتالوں میں بھی ویکسینیشن کیمپ لگائے گئے ہیں۔

سی ای او ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کی صنعتی علاقوں جیسے آئی سی آئی کھیوڑہ میں بھی کیمپ لگایا گیا ہے۔ ضلع میں تمام ایل ایچ ڈبلیوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کم سے کم 10 افراد کو ویکسینیشن کے لئے بھیجیں، نادرا اور پاسپورٹ آفس جیسے محکموں کے ملازمین کا وقت بچانے کے لئے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں فرنٹ ڈیسک پر ہی ڈیل کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مقررہ ویکسینیشن کے ہدف کو حاصل کیا جائے، ویکسینیشن کے متعلق نیگیٹو پروپیگنڈہ کو دور کیا جائے تاکہ تمام لوگوں کی ویکسینیشن کا عمل جلد سے جلد مکمل کیا جا سکے۔

بعد ازاں ڈی جی ایچ نے سی ای او ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات کے ہمراہ گورنمنٹ کمپری ہنسیوو سکول، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں قائم کورونا ویکسینیشن سنٹر کا دورہ کیا اور سینٹرز میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی جی ایچ ایس نے ہسپتالوں میں ڈینگی کاؤنٹر اور ڈینگی وارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ ڈی جی ایچ ایس نے کورونا ویکسینیشن سنٹرز کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سی ای او ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button