جہلم

ضلع جہلم میں یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ؑ عقیدت و احترام سے منایاگیا

ضلع جہلم میں یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ؑ ابن ابی طالبؑ نہایت عقیدت و احترام سے منایاگیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق داماد رسول ﷺ امیر المومنین حضرت علی ؑ ابن ابی طالبؑ کے یوم شہادت کے سلسلہ میں ضلع جہلم میں روایتی مجالس عزاء، ماتمی جلوسوں اور مساجد میں محافل کا انعقاد ہوا۔

ضلع جہلم میں روایتی مجالس عزاء منعقد ہوئیں اور 4ماتمی جلوس برآمد ہوئے جبکہ مساجد میں محافل کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے تھے۔

علمائے کرام نے امیر المومنین حضرت علی ؑ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپؑ کی پوری زندگی اطاعت خدا اور اطاعت رسول ﷺ کا عملی نمونہ تھی۔ آپ ؑ کا طرز حکمرانی صالح اور حقیقی اسلامی معاشرے کی بنیاد ہے۔ علمی فضیلت، تقویٰ، پرہیزگاری، عدالت، عبادت، شجاعت، اور سخاوت میں آپ کا کوئی ثانی نہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپؑ نے ولادت سے شہادت تک خدا کے ودیعت کردہ علمی خزانے کو تقسیم کرنے کا عظیم فریضہ سر انجام دیا۔ بیت اللہ میں ولادت اور مسجد میں شہادت آپ کا منفرد اعزاز ہے جس کا دنیا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button